کالج🌻

ہمیشہ سے ھم یہ لکھتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ کالج کا دور انسان کی زندگی کا وہ سنہری دور ہوتا ہے جس کی یادیں ہمیشہ دل میں بستی ہیں۔ 

خواہ وہ کالج کے دوستوں کے ساتھ گانے گاتے ہوئے سفر ہو یا کالج کے گراؤنڈ میں گھنے درختوں کے سائے میں کے بیٹھ کر گھنٹوں بحث ۔ اس جگہ پر گزارا ہوا ہر ایک لمحہ دل میں ایک علیحدہ جگہ رکھتا ہے۔

حالانکہ اس وقت صبح سویرے اٹھ کر کالج جانا طبیعت پر نہایت ناگوار گزرتا تھا اور کالج سے واپسی پر سب سکھ کا سانس لیتے تھے لیکن اب جبکہ کالج صرف ہماری بہترین یادوں کا ساونڈ ٹریک بن کر رہ گیا ہے تو اس کے وہی دن اب خوب یاد آتے ہیں ۔

اب جبکہ کالج کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے تو ان مضامین میں لکھی وہ تمام مبالغہ آرائی درست معلوم ہوتی ہے۔ نہ صرف دوستوں کے ساتھ گزارا ہوا وہ وقت بلکہ اساتذہ سے پڑھنے میں بھی ایک منفرد لطف تھا۔ ان کے ساتھ بحث ومباحثہ کرنا اور ان کے سامنے اپنے نظریات پیش کرنا وہ تجربہ تھا جو سکول میں کبھی حاصل نہ ہو سکا۔ 

حاصلِ کلام یہ کہ کالج میں گزرا ہوا ہر لمحہ نہایت یادگار ہے۔ پارٹی ، ٹرپ، بون فائر بلکہ کالج میں گزارےہوئےایک سادہ اور خاموش دن کی بھی آج یاد ستاتی ہے۔




Post a Comment

0 Comments